طاہر القادری سے خطرہ نہیں کرپشن کیخلاف آواز اٹھانے والے ہر شخص کا ساتھ دینگے عمران خان

پی پی، ن لیگ نے کرپشن کے ریکارڈقائم کیے،فضل الرحمن نے ہمیشہ منافقت کی،دیانت دارحکومت آنے تک حالات نہیں بدل سکتے


News Agencies/Numaindgan Express December 28, 2012
آئندہ وزیراعظم میانوالی سے ہوگا،الیکشن کے بعدکرپٹ عناصرکوبے نقاب کرنے کیلیے مہم چلائیںگے،جلسوںسے خطاب،میڈیاسے گفتگو۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے کہا ہے کہ جب تک دیانت دار حکومت نہیں آئیگی عوام کی حالت نہیں بدل سکتی، تھانوں میں ظلم ختم کرنا ہوگا، پولیس اور عوام دونوں سے انصاف ہوگا۔

شریف برادران سے زیادہ سیاسی انتقامی کارروائی کرنیوالا پاکستان میں کوئی اور نہیں۔ میانوالی میں میڈیا سے بات چیت اور تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ جو بھی ہمارا ساتھ دیتا ہے، اس کے خلا ف شریف برادارن انتقامی کار روائی شروع کردیتے ہیں، نمل یونیورسٹی کی زمین کیلیے ڈھائی سال قبل ڈیڑھ کروڑ روپے جمع کروائے، اس وقت پنجاب حکومت کو کوئی اعتراض نہیں تھا کیونکہ تب ن لیگ کے ساتھ ہمارے تعلقات ٹھیک تھے۔

عمران خان نے مزید کہا کہ طاہر القادری یا کسی اور سے ہمیں کوئی خطرہ نہیں، پرانے کرپٹ نظام کیخلاف جو بھی آواز اٹھائے گا ہم اس کا ساتھ دیں گے۔ دریںاثنا میانوالی پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کی حلف برداری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ برسراقتدار آکر لوٹی ہوئی دولت واپس لائیں گے اور لٹیروں کا تاریخ ساز احتساب کریں گے تاہم چھوٹی موٹی کرپشن کرنے اور لوٹ مار میں ملوث افراد سے نرمی برتیں گے۔

07

اس موقع پر انھوں نے مولانا فضل الرحمٰن کو بھی آڑے ہاتھوں لیا اور کہا 2 وکٹیں گرا چکا ہوں بہت جلد باقی وکٹیں بھی گرا دونگا، مولانانے ہمیشہ منافقت کی سیاست کی اور مفاد پرستی کی خاطر کرپٹ حکمرانوں کو سہارا دیا۔

عمران خان نے کہا کہ آئندہ وزیراعظم میانوالی سے ہی ہو گا اور ہم میانوالی کی 100 سالہ محرومیوں کا ازالہ کر کے دکھائیں گے۔ آئی این پی کے مطابق شکر درہ میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ آئندہ عام انتخابات میں پاکستانی قوم کرپٹ حکمرانوں کا اپنی پرچی کے ذریعے محاسبہ کریگی۔ ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ تحریک انصاف الیکشن میں کامیابی کے بعد کرپٹ عناصر کو بے نقاب کرنے کیلیے ایک خصوصی مہم چلائے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |