اسامہ سے 50 ہزار روپے رشوت لینے والے سرکاری افسران معطل

14 فٹ بلند بیرونی دیوار بنانے اور خار دار تار لگانے کی اجازت دینے کی تحقیقات شروع


INP December 28, 2012
14 فٹ بلند بیرونی دیوار بنانے اور خار دار تار لگانے کی اجازت دینے کی تحقیقات شروع فوٹو: فائل

کمشنر ہزارہ خالد عمر زئی نے ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن میں مارے گئے القاعدہ کے سربراہ اسامہ بن لادن کے رہائشی کمپلیکس کی 14 فٹ بلند بیرونی دیوار بنانے اور اس پر خار دار تار لگانے کی اجازت دینے پر 50 ہزار رشوت وصول کرنے کے بارے میںمیڈیا رپورٹس پر ایبٹ آباد محکمہ مال کے گرداور حاجی سعید' رجسٹرار دائود اور پٹواری چن زیب کو معطل کرکے ایڈیشنل کمشنر فرید خان کو تحقیقاتی افسر مقرر کرکے رپورٹ طلب کرلی۔

چند روز قبل ایبٹ آباد میں امریکی آپریشن کے دوران ملنے والی اسامہ کی ڈائریوں کے حوالے سے یہ انکشاف ہوا تھا کہ اسامہ بن لادن جو روزانہ اپنی ڈائری لکھتے تھے۔

08

ڈائری میں اپنے رہائشی کمپائونڈ کا بھی ذکر کرتے ہوئے انھوں نے لکھا کہ رہائشی کمپائونڈ کی بیرونی دیوارکو 14 فٹ تک بلند کرنے اور اس پر خار دار تار لگانے کیلیے اسے 50 ہزار روپے رشوت دینا پڑی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں