2024

پی ایس او تقرریوں میں بے ضابطگی وزارت سے رپورٹ طلب

فاٹا کاجی ایم بے قاعدگیوں کیخلاف پھٹ پڑا،تقرریاںکوٹے کی خلاف ورزی ہیں، زاہد خان


News Agencies December 28, 2012
فاٹا کاجی ایم بے قاعدگیوں کیخلاف پھٹ پڑا،تقرریاںکوٹے کی خلاف ورزی ہیں، زاہد خان۔ فوٹو: فائل

سینیٹ کی خصوصی کمیٹی نے وزارت پٹرولیم و قدرتی وسائل سے دو ہفتوں میں پاکستان اسٹیٹ آئل میںجنرل مینجرزکی تقرریوں اور ترقیوں کے حوالے سے بے ضابطگیوں و بے قاعدگیوں کا نوٹس لیتے ہوئے تحقیقات مکمل کرنے اور رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی ہے۔

ایم ڈی پی ایس او نعیم یحییٰ میر نے کہا کہ وہ دہری شہریت رکھتے ہیںکسی ملک کی شہریت نہیں بلکہ اصل چیز دماغ اورتجربہ ہوتا ہے۔تیل چوری کے معاملے پرمبالغہ آرائی نہ کی جائے ،ان خیالات کااظہارانھوں نے جمعرات کو خصوصی کمیٹی کے اجلاس اوربعدازاںمیڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

09

کمیٹی کااجلاس کمیٹی کے کنوینئرسینیٹرزاہدخان کی صدارت میں ہوا۔بریفنگ میںشریک فاٹا سے تعلق رکھنے والے پی ایس اوکاایک جنرل مینجر خوداپنے ادارے کی بے قاعدگیوںاوربے ضابطگیوں کیخلا ف پھٹ پڑا،کنوینئرکمیٹی سینیٹرزاہد خان نے کہاکہ ترقیوں اورتقرریوںمیںصوبائی کوٹے کی خلاف ورزی کی گئی۔کمیٹی نے وزارت سے رپورٹ طلب کرلی ،آئی این پی کے مطابق سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے خزانہ کااجلاس چیئرپرسن سینیٹر نسرین جلیل کی زیرصدارت آج جمعہ کو ہوگا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں