جنرل کیانیچیف الیکشن کمشنرکی15منٹ ون آن ون ملاقات

غیرجانبدار مقام نادرا ہیڈ کوارٹرز میں طے شدہ ملاقات کا مقصد مداخلت کے تاثرسے بچناتھا

غیرجانبدار مقام نادرا ہیڈ کوارٹرز میں طے شدہ ملاقات کا مقصد مداخلت کے تاثرسے بچناتھا۔ فوٹو : فائل

چیف الیکشن کمشنر جسٹس (ر) فخر الدین جی ابراہیم اور چیف آف آرمی اسٹاف جنرل اشفاق پرویزکیانی کے درمیان نادرا ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات پہلے سے طے شدہ تھی اور یہ ملاقات دونوں چیف صاحبان کے درمیان ان کی مرضی سے طے پائی۔

باخبر ذرائع نے بتایا کہ دونوں چیف صاحبان ایک دوسرے کے دفاتر میں ملاقات سے اس لیے گریزاں تھے تاکہ عام انتخابات کی ساکھ کے حوالے سے کسی ادارے کی مداخلت کا تاثر پیدا نہ ہو۔ غیر جانبدار حلقوں بالخصوص سرکردہ سیاستدان دونوں اہم شخصیات کی ایک غیر جانبدار مقام 'نادرا' ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ملاقات پر اطمینان کا اظہارکر رہے ہیں ۔ جنرل کیانی اور فخر الدین ابراہیم کے درمیان علیحدگی میں ملاقات صرف15 منٹ ہوئی۔ دونوں چیف صاحبان نے چیئرمین نادرا طارق ملک کو15 منٹ ون آن ون ملاقات کے بعد بات چیت میں شریک کر لیا۔




جنرل کیانی جب طارق ملک کے دفترگئے تو ان کی ماضی کی یادیں تازہ ہوگئیں۔ انھوں نے چیئرمین نادرا کے آفس میں نصب بینظیر بھٹوکی پسندیدہ گھڑی میں گہری دلچسپی لی اورکہا کہ بینظیر بھٹو نے یہ گھڑی خود منگوائی تھی۔ جنرل کیانی بینظیر بھٹوکے ساتھ بطور ڈپٹی ملٹری سیکریٹری خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔ جنرل کیانی نے سابق وزرائے اعظم کے زیر استعمال اس تاریخی دفتر میں رکھاگیا فرنیچر اور دیگر اشیابھی دیکھیں ۔
Load Next Story