والدہ کی برسی پر بلاول کا جذباتی خطاب نانا اور والدہ جیسا رنگ پیدا کرنیکی کوشش
تقریر کے دوران جوش خطابت میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو جیسا عوامی رنگ پیدا کرنے کی کوشش کی
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنی والدہ بے نظیر بھٹو کی 5 ویں برسی کے بڑے اجتماع سے جذباتی خطاب کر کے اپنے سیاسی کیریئر کاباقاعدہ آغاز کر دیا۔
جمعرات کو یہاں گڑھی خدا بخش میں بھٹو خاندان کے مزار کے سامنے بہت بڑے میدان میں جمع ملک سے آئے ہوئے پیپلز پارٹی کے کارکنوں سے بلاول بھٹو نے تقریباً 15 منٹ تک جذباتی خطاب کیا۔ بلاول بھٹو نے اپنی تقریر کا آغاز نعرہ تکبیر سے کیا اور وہ تقریر کے دوران جوش خطابت میں اپنے نانا ذوالفقار علی بھٹو اور والدہ بے نظیر بھٹو جیسا عوامی رنگ پیدا کرنے کی کوشش کی اورمسلسل جئے بے نظیر اور جئے بھٹو کے نعرے لگواتے رہے۔