پشاورمیں موٹروے پرٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق

جائے وقوعہ پرریسکیو سمیت دیگر امدادی ٹیمیں پہنچیں اورزخمیوں کو لیڈی ریڈنگ ہسپتال منتقل کیا


ویب ڈیسک January 03, 2017
دوران علاج 2 مسافرزخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے، ترجمان ایل آرایچ۔ فوٹو: ایکسپریس

KARACHI: موٹروے پر دریائے کابل کے قریب ٹریفک حادثے میں 6 افراد جاں بحق جب کہ 7 افراد زخمی ہوگئے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق موٹروے پر مردان سے پشاور آنے والی مسافر کوچ تیز رفتاری کے باعث دریائے کابل کے قریب رکھی رکاوٹیں توڑتی ہوئی دوسری جانب چڑھ گئی، حادثے کے نتیجے میں 4 مسافر موقع پرہی جاں بحق جب کہ 9 افراد زخمی ہوگئے جنہیں طبی امداد کے لیے لیڈی ریڈنگ اسپتال منتقل کردیا گیا۔

ترجمان ایل آرایچ کے مطابق دوران علاج مزید 2 مسافر زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑگئے جس کے بعد جاں بحق مسافروں کی تعداد 6 ہوگئی ہے جب کہ دیگر زخمی افراد کو طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں