اورنگی ٹاؤن رینجرز کی چوکی پر دستی بم حملہ
موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹینس بال میں بارود بھر کر پھینکا
اورنگی ٹاؤن کے علاقے منگھو پیر روڈ قصبہ موڑ پر رینجرز کی چوکی سے کچھ فاصلے پر موٹر سائیکل سوار ملزمان گیند بم (دستی بم)پھینک کر فرار ہو گئے جس کے پھٹنے سے علاقے میں خوف ہراس پھیل گیا۔
دھماکے کی اطلاع ملنے پر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی، پولیس کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا ، موٹر سائیکل سوار ملزمان نے ٹینس بال میں بارود بھر کر پھینکا ہے، واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں ضروری سمجھا گیا تو مقدمہ درج کیا جائے گا۔
علاقہ مکینوں نے ایکسپریس کو بتایا کہ اورنگی ٹاؤن میں بال بم(دستی بم) پھینکے جانے کے واقعات آئے دن پیش آرہے ہیں،ملزمان مومن آباد تھانے کی حدود فقیرکالونی سے آتے ہیںاور بم پھینک کر چلے جاتے ہیں،پولیس نے ملزمان کی گرفتاری کے لیے تاحال کوئی اقدام نہیں کیا،رینجرز اور پولیس نے متعدد باراس علاقے میں آپریشن کیا تاہم بال بم پھیکنے والے ملزمان کی گرفتاری یا بم بنانے کی جگہ تک نہیں پہنچ سکے جو قانون نافذ کرنے والوں کے ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔