بھارت کوپاکستان کے بعد چین کے نیپال سے تعلقات بھی کھٹکنے لگے

بھارت نے آئندہ ماہ نیپال اورچین کی مشترکہ فوجی مشقوں کی نوعیت کا جائزہ لینا شروع کردیا


ویب ڈیسک January 03, 2017
نیپال اورچین کے فوجی آئندہ ماہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ مشقیں کررہے ہیں۔ فوٹو: فائل

لاہور: خطے میں اپنی چوہدراہٹ جمانے کے متمنی بھارت کو اپنے عزائم کی تکمیل کی راہ میں پاک چین دوستی کھٹکتی ہے لیکن اب وہ چین کے نیپال سے تعلقات پر بھی اعتراضات اٹھانے لگا ہے۔

غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق نیپال اورچین کے فوجی آئندہ ماہ تاریخ میں پہلی مرتبہ مشترکہ مشقیں کررہے ہیں، اس مشق سے قدرتی آفت یا کسی دہشتگرد حملے سے نمٹنے کے لیے نیپال کی فوج کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوگا۔ اس حوالے سے نیپالی فوج کے ترجمان برگیڈیئر جنرل تارا بہادر کارکی کا کہنا ہے کہ نیپال اور چین فوجی وفود کا تبادلہ، دورے اور تربیتی کورس منعقد کرتے رہتے ہیں لیکن اس قسم کی مشق پہلی بارہورہی ہے۔

دوسری جانب بھارت ان فوجی مشقوں کو اپنے توسیع پسندانہ عزائم کی راہ میں رکاوٹ سمجھنے لگا ہے۔ بھارتی دفاعی مبصرین کا کہنا ہے کہ نئی دلی سرکار ان فوجی مشقوں کو بہت اہمیت دے رہا ہے اور دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے اس فوجی تعاون کی نوعیت کا جائزہ لے رہا ہے۔ بھارتی تشویش پرنئی دلی میں تعینات نیپالی سفیردیپ اُپادیو نے بھارتی تشویش پرکہا ہے کہ نیپال کے بھارت کے ساتھ خصوصی تعلقات ہیں اوران مشقوں کے نتیجے میں ہمارے یہ تعلقات متاثر نہیں ہوں گے۔

واضح رہے کہ نیپال جغرافیائی محل ووقوع کے اعتبارسے بھارت اورچین کے درمیان گھرا ہوا ہے، بھارت نے ہمیشہ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے نیپال کو اپنی کالونی ہی سمجھا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |