محمد عامر کے خطرناک باؤنسر پر میٹ رنشا کو ہیلمٹ نے بچا لیا

میزبان ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برکنر فوری طور پر میدان میں آئے اوران کا معائنہ کیا


Sports Desk January 03, 2017
میزبان ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برکنر فوری طور پر میدان میں آئے اوران کا معائنہ کیا: فوٹو: رائٹرز

تیسرے ٹیسٹ میچ میں محمد عامر کے خطرناک باؤنسر پر میٹ رنشا کو ان کے ہیلمٹ نے بچا لیا۔

آسٹریلیا کے اننگز کے 61 ویں اور پیسر کا 10 واں اوور تھا کہ اوپنر 91 رنزپربیٹنگ کر رہے تھے کہ ایک اٹھتی ہوئی گیند سمجھنے میں ناکام رہے، پہلے انہوں نے راستے سے ہٹنے کی کوشش کی لیکن بعد میں خوفزدہ ہو کر نظریں ہٹا لیں، گیند شدت کے ساتھ میٹ رنشا کے ہیلمٹ کی گرل سے ٹکرائی ، وہ اپنا توازن بھی برقرار نہ رکھ سکے، ساتھی بیٹسمین اور پاکستانی فیلڈرز تشویش میں مبتلا نظر آئے اور ان کی خیریت دریافت کرتے رہے۔

میزبان ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر برکنر فوری طور پر میدان میں آئے اوران کا معائنہ کیا، اوپنر موزوں ہیلمٹ استعمال کرنے کی وجہ سے زخمی ہونے سے محفوظ رہے اور اپنی اننگز جاری رکھتے ہوئے کیریئر کی اولین سنچری مکمل کی۔

واضح رہے کہ آسٹریلوی ڈومیسٹک کرکٹ میچ کے دوران سرکے پچھلے حصے پر باؤنسر لگنے سے شدید زخمی ہونے والے فلپ ہیوز نومبر 2014 میں کو انتقال کر گئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں