ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں وزیراعظم

وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم وفاقی وزرا کی شرکت


ویب ڈیسک January 03, 2017
وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت اعلیٰ سطح کے اجلاس میں آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی سمیت اہم وفاقی وزرا کی شرکت، فوٹو؛ آئی این پی

وزیر اعظم نواز شریف کی صدارت میں خارجہ پالیسی اور سیکیورٹی سے متعلق اعلیٰ سطح کااجلاس ہوا جس میں خارجہ پالیسی میں درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی طے گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم نوازشریف کی زیرصدارت قومی سلامتی سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ، ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار، وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور مشیر خارجہ سرتاج عزیز سمیت دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس میں خارجہ پالیسی کے خدوخال، ملکی سلامتی اور داخلی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا جب کہ ہمسایہ ممالک کے ساتھ تعلقات، خطے کی صورتحال نئی خارجہ پالیسی کے تحت مستقبل کے روڈ میپ پر بھی غور کیا گیا۔

اجلاس میں اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی قربانیوں کو پوری دنیا تسلیم کرتی ہے جب کہ اس موقع پر وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا پاک چین اقتصادی راہداری منصوبہ نہ صرف پاکستان بلکہ پورے خطے کے لیے مفید ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم تمام ہمسایوں کے ساتھ باہمی احترام اور برابری کی بنیاد پر تعلقات چاہتے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |