امریکا شدید برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی

حکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔


ویب ڈیسک December 28, 2012
حکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔ فوٹو رائٹرز

شدید برفباری سے ہلاکتوں کی تعداد 16 ہوگئی، ہزاروں پروازیں منسوخ کردی گئیں۔

امریکی ریاست کولاراڈو، پنسلوینیا، ایلانوئے اور ٹیکساس کے کئی علاقے میں شدید برفباری سے نظام زندگی بری طرح متاثر ہوا ہے، ریل اور پروازوں کا بھی نظام درہم برہم ہوگیا جس کی وجہ سے مسافروں کومشکلات کا سامنا ہے۔

سڑکوں پر کئی کئی فٹ برف پڑنے سے ٹریفک حادثات کی بھی اطلاعات ہیں جبکہ طوفانی برفباری سے 2 لاکھ افراد بجلی سے محروم ہوگئے، دوسری جانب محکمہ موسمیات نے آئندہ چند دنوں میں مزید برفباری کی پیشگوئی کی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں