سرفرازاحمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 100 شکارمکمل کرلئے

اس سے قبل انہوں نے 32 ٹیسٹ میچز میں 82 کیچز اور 17 سٹمپس کئے تھے


Sports Desk January 03, 2017
اس سے قبل انہوں نے 32 ٹیسٹ میچز میں 82 کیچز اور 17 سٹمپس کئے تھے: فوٹو: فائل

پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 100 شکار مکمل کر لئے ہیں۔

پاکستانی ٹیم کے وکٹ کیپر سرفراز احمد نے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنے 100 شکار مکمل کر لئے ہیں، انہوں نے وہاب ریاض کی گیند پر حریف اوپنر ڈیوڈ وارنر کا کیچ تھام کر یہ سنگ میل عبور کیا، اس سے قبل انہوں نے 32 ٹیسٹ میچز میں 82 کیچز اور 17 سٹمپس کئے تھے، ڈیوڈ وارنر کے بعد عثمان خواجہ اور اسٹیون اسمتھ کو پویلین بھیجنے میں انہوں نے بولرز کی معاونت کی، یوں ان کے مجموعی شکار 102 ہوچکے ہیں۔

واضح رہے کہ سرفراز احمد بطوربیٹسمین بھی ٹیم کے کارآمد رکن ہیں، انہوں نے سڈنی ٹیسٹ سے قبل 56 اننگز میں 41.28 کی اوسط سے 1858 رنز بنا رکھے ہیں جن میں 3 سنچریز اور 10 ففٹیزشامل ہیں جبکہ 112 رنز ان کی بہترین ٹیسٹ اننگز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |