اندرون سندھ خسرہ کی وبا سے مزید7بچے جاں بحقتعداد71ہوگئی

کشمور، سکھر اور جیکب آباد کے مخلتف علاقوں ميں سیکڑوں بچے خسرہ کےمرض ميں مبتلا ہیں

کشمور، سکھر اور جیکب آباد کے مخلتف علاقوں ميں سیکڑوں بچے خسرہ کےمرض ميں مبتلا ہیں فوٹو: فائل

اندرون سندھ میں خسرہ نے وبائی صورت اختیار کرلی ہے کندھکوٹ میں ایک ہی دن میں 7بچے جان کی بازی ہار گئے اس طرح 10 روز میں جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد71ہوگئی ۔


کشمور، سکھر اور جیکب آباد کے مخلتف علاقوں ميں سیکڑوں بچے خسرہ کےمرض ميں مبتلا ہیں۔ خسرہ کی بیماری سے متاثرہ ضلع کندھکوٹ میں آج 7 بچے جان کی بازی ہار گئے، جس کے بعد خسرہ کی وبا سے جاں بحق ہونے والے بچوں کی تعداد 71 ہوگئی ہے۔

دوسری جانب صالح پٹ، ٹھل اور گھوٹکی میں بھی بچوں کی ہلاکتیں واقع ہوئی ہیں۔ محکمہ صحت کی جانب سے ویکسینیشن شروع کردی گئی ہےتاہم کئی بچے تاحال ویکسینیشن سے محروم اور مرض میں مبتلا ہیں۔

Recommended Stories

Load Next Story