اسرائیلی وزیراعظم سے کرپشن کے الزامات پر پولیس کی تفتیش

3 افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم نے 3 گھنٹے تک بن یامین نیتن یاہو سے تفتیش کی


ویب ڈیسک January 03, 2017
بدقسمتی سے مخالفین کو مایوسی ہوگی جیسے کہ پہلے ہوئی تھی، اسرائیلی وزیراعظم۔ فوٹو : فائل

KARACHI: اسرائیلی پولیس نے وزیر اعظم بنیامن نیتن یاہو سے ان کے گھر جاکر بدعنوانی کے الزامات پر تفتیش کی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مقبوضہ بیت المقدس میں وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کے گھر 3 افسران پر مشتمل تفتیشی ٹیم پہنچی اور 3 گھنٹے تفتیش کرتے رہے تاہم تفتیش سے قبل بنیامن نیتن یاہو نے اپنے اوپر لگائے گئے تمام الزمات کو ایک بار پھر مسترد کردیا۔

دوسری جانب سماجی رابطے کی سائٹ پر اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو کا کہنا تھا کہ تمام الزمات سیاسی ہیں، بدقسمتی سے مخالفین کو مایوسی ہوگی جیسے کہ پہلے ہوئی تھی کیونکہ اس کیس میں کچھ نہیں لہذا وزیراعظم کو بیلٹ باکس کے زریعے بدلنے کی کوشش کی جائے جوکہ جمہوریت کا رواج ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی وزیر اعظم پر مبینہ طور پر 2 تاجروں سے رشوت وصول کرنے کا الزام ہے جب کہ اس سے قبل بھی پولیس 2003 سے 2005 کے درمیان مالی بے ضابطگیوں کے سلسلے میں نیتن یاہو کے خلاف تفتیش کر چکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |