پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ جلد بحال ہوجائے گی چیئر مین پی سی بی

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام سیاسی جماعتوں کو کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی، ذکا اشرف


ویب ڈیسک December 28, 2012
پاک بھارت سیریز کا تسلسل جاری رہنا چاہئے، ذکا اشرف. فوٹو: آئی این پی/فائل

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئر مین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشل کرکٹ جلد بحال ہوجائے گی۔

لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم سے بہتر دنیا کی کوئی ٹیم نہیں بھارت کے خلاف پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں محمد حفیظ نے بہت اچھی اننگز کھیلی، شعیب ملک نے بھی میچ میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا، انہوں کا کہا کہ ہار اور جیت کھیل کا حصہ ہوتا ہے، پوری قوم کی دعائیں پاکستان کے ساتھ ہیں، بھارت کے خلاف پہلے میچ میں ٹیم کی کامیابی میں تمام کھلاڑیوں اور بورڈ کے ہر فرد کا کردار ہے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ ہمارا کام کھلاڑیوں اور ٹیم کو سپورٹ کرنا ہے، ٹیم کو چاہئیے کہ وہ اتحاد برقرار رکھتے ہوئے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرے، انہوں نے کہا کہ پاک بھارت سیریز کا تسلسل جاری رہنا چاہئے وہ دن دور نہیں جب انٹرنیشل کرکٹ بھی پاکستان میں کھیلی جائے گی۔

چیئرمین پی سی بی کا کہنا تھا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے تمام سیاسی جماعتوں کو پاک بھارت کرکٹ میچ دیکھنے کی دعوت دی تھی، انہوں نے کہا کہ ہم سیاست سے بالاتر ہوکر کھیل کو فروغ دے رہے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |