ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیںملکی ریکارڈ میں ہیراتھ نے واس کو پیچھے چھوڑدیا

رنگانا ہیراتھ کے مجموعی شکاروں کی تعداد 77 ویں مقابلے میں اب تک 356 ہوچکی ہے۔


Sports Desk January 03, 2017
رنگانا ہیراتھ کے مجموعی شکاروں کی تعداد 77 ویں مقابلے میں اب تک 356 ہوچکی ہے۔ فوٹو فائل

ISLAMABAD: تجربہ کار اسپنر رنگانا ہیراتھ نے ٹیسٹ میں زیادہ وکٹیں لینے والے سری لنکن بولرز میں چمندا واس کو پیچھے چھوڑتے ہوئے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

سری لنکا کے رنگانا ہیراتھ نے یہ کارنامہ جنوبی افریقہ کیخلاف جاری ڈربن ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں 2وکٹیں لے کر انجام دیا، اس پرفارمنس کے بعد ان کے مجموعی شکاروں کی تعداد 77 ویں مقابلے میں اب تک 356 ہوچکی، چمندا واس 355وکٹوں کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلے گئے، مرلی دھرن 795وکٹیں لے کربدستور ٹاپ سری لنکن بولر ہیں، اس فہرست میں سورنگا لکمل بھی 75وکٹیں جوڑکر 9ویں نمبر پر ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں