نیپرا نے ملک بھر میں بجلی سستی اور کراچی کیلیے مہنگی کردی

کے الیکٹرک صارفین کے لیے اضافہ نومبر كے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ كی مد میں كیا گیا ہے، نیپرا


ویب ڈیسک January 03, 2017
کے الیکٹرک صارفین کے لیے اضافہ نومبر كے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ كی مد میں كیا گیا ہے، نیپرا، فوٹو؛ فائل

نیشنل الیكٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) نے كے الیكٹرك صارفین كے لیے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی كرنے كا نوٹیفکیشن جاری کردیا جب کہ دیگر صارفین کے لیے بجلی 3 روپے 60 پیسے فی یونٹ سستی کی گئی ہے۔

نیپرا كے جاری كردہ اعلامیے كے مطابق نومبر میں بجلی كی پیداواری لاگت تین روپے 69 پیسے فی یونٹ رہی جب كہ صارفین سے نومبر میں 7 روپے30 پیسے فی یونٹ وصول كیے گئے۔ نیپرا كے مطابق اس فیصلے كا اطلاق كے الیكٹرك اور ماہانہ 300 یونٹس سے كم بجلی استعمال كرنے والے گھریلو صارفین پر نہیں ہو گا تاہم 300 یونٹس سے كم بجلی استعمال كرنے والے گھریلو صارفین كو24 ارب روپے كا ریلیف ملے گا۔

اتھارٹی نے كراچی والوں كے لیے بجلی 25 پیسے فی یونٹ مہنگی كرنے كا بھی نوٹیفكیشن جاری كر دیا ہے جس کے مطابق اضافہ نومبر كے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ كی مد میں كیا گیا ہے جب کہ اس فیصلے سے كراچی كے بجلی صارفین كو جنوری كے بلوں میں 7 کروڑ روپے كا اضافی بوجھ برداشت كرنا پڑے گا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں