پارٹی انتخابات نہ کرانیوالی جماعتیں الیکشن میں حصہ نہیں لے سکیں گی

پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت سیاسی جماعتیں ہر سال اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں


ویب ڈیسک December 28, 2012
پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت سیاسی جماعتیں ہر سال اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں ، الیکشن کمیشن فوٹو: فائل

الیکشن کمیشن نے واضح کیا ہے کہ پارٹی انتخابات نہ کرانے اور مالی گوشواروں کی تفصیلات جمع نہ کرانے والی سیاسی جماعتیں آئندہ انتخابات میں حصہ نہیں لے سکیں گی۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ پولیٹیکل پارٹیز آرڈر 2002 کے تحت سیاسی جماعتیں ہر سال اپنے مالی اثاثوں کی تفصیلات کمیشن میں جمع کرانے کی پابند ہیں، ضابطے کی شق 12 اور 13 کی خلاف ورزی کرنے والی جماعت کو انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے گا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق اسی طرح جو سیاسی جماعت انتخابات کے انعقاد کے حوالے سے سرٹیفکیٹ الیکشن کمیشن کو جمع نہیں کرائے گی اسے بھی انتخابی نشان الاٹ نہیں کیا جائے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں