وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمد مختار اوراپٹما کے مذاکرات ناکام

چوہدری احمد مختار نے صنعت کاروں کی جانب سے بجلی کی فوری بحالی کے مطالبے کومسترد کردیا


ویب ڈیسک December 28, 2012
چوہدری احمد مختار نے صنعت کاروں کی جانب سے بجلی کی فوری بحالی کے مطالبے کومسترد کردیا۔ فوٹو فائل

وفاقی وزیرپانی وبجلی چوہدری احمد مختاراوراپٹما کے درمیان ہونے والے مذاکرات ناکام ہوگئے ہیں۔

لاہورمیں اپٹما سے ہونے والے مذاکرات میں چوہدری احمد مختار نے صنعت کاروں کی جانب سے بجلی کی فوری بحالی کے مطالبے کومسترد کرتے ہوئے صنعت کاروں کومذید مذاکرات کے لئے پیرکو اسلام آباد طلب کرلیا۔

اس موقع پر چوہدری احمد مختار نے کہا کہ بجلی کے اسی بحران کے باعث وہ وزارت سنبھالنے سے گریزکررہے تھے تاہم یہ وزارت میں نے صرف مسائل حل کرنے کے باعث سنبھالی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں