شمالی وزیرستان میں ڈرون حملہ 4 افراد ہلاک

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اہم غیر ملکی شدت پسند ہوسکتے ہیں۔

ڈرون حملے میں اہم غیر ملکی شدت پسندوں کی ہلاکت کا امکان ہے۔ فوٹو فائل

شمالی وزیرستان میں امریکی ڈرون طیارے کے میزائل حملے میں 4 افراد ہلاک ہوگئے۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق امریکی ڈرون طیارے نے شمالی وزیرستان کی تحصیل شوال کے علاقے گربز میں ایک مکان پر میزائل داغے جس کے نتیجے میں گھر مکمل طور پر تباہ ہوگیا۔ میزائل حملے سے گھر میں موجود چار افراد موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ۔

مقامی حکام کا کہنا ہے کہ ڈرون حملے میں ہلاک ہونے والوں میں اہم غیر ملکی شدت پسند ہوسکتے ہیں۔
Load Next Story