گنگولی کے بی سی سی آئی کا صدربننے کا امکانگاوسکر بھی حامی
سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر بھی گنگولی کی اس پوسٹ کیلیے حمایت کرچکےہیں۔
سابق بھارتی کپتان ساروگنگولی کے بی سی سی آئی کا صدر بننے کا امکان ہے، وہ بھارتی کرکٹ کی ٹاپ پوسٹ کیلیے بطور مضبوط ترین امیدوار سامنے آئے ہیں۔
سپریم کورٹ کی جانب سے انوراگ ٹھاکر کی چھٹی کرنے کے بعد بی سی سی آئی اپنے پانچ سینئر نائب صدور میں سے کسی ایک کو عبوری سربراہ نامزد کرے گی، اس وقت دہلی اینڈ ڈسٹرکٹس کے سی کے کھنہ سینئر ترین نائب صدر ہیں۔ ایک اور سابق بھارتی کپتان سنیل گاوسکر بھی گنگولی کی اس پوسٹ کیلیے حمایت کرچکے، انھوں نے کہا کہ بی سی سی آئی کے پاس یہ ذمہ داری سنبھالنے کیلیے بہترین لوگ موجود ہیں، البتہ جو نام میرے ذہن میں آرہا ہے وہ ساروگنگولی ہیں۔
دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ ٹاپ آفیشلزکی سپریم کورٹ سے برطرفی کے بعد انگلینڈ سے محدود اوورز کی ہوم سیریز کیلیے فکرمند ہو گیا، وہ رواں ماہ کے وسط میں شروع ہوگی۔ تین ون ڈے اور اتنے ہی ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے انگلش ٹیم ایک ہفتے میں بھارت پہنچنے والی ہے۔ بورڈ کے دیگر حکام کا کہنا ہے کہ لودھا سفارشات پر من وعن عملدرآمد کیلیے انھیں تمام سرگرمیوں معطل کرنے اور انٹرنیشنل میچزمنسوخ کرنا پڑیں گے۔ یاد رہے کہ بی سی سی آئی کو سپریم کورٹ نے انگلینڈ سے ٹیسٹ سیریز کیلیے محدود اخراجات کی اجازت دی تھی، اب ون ڈے اور ٹوئنٹی 20 میچز کیلیے بھی سپریم کورٹ کی اجازت سے ہی رقم جاری ہوگی۔