نگران سیٹ اپ میں ذمہ داریاں ملیں تو مایوس نہیں کروں گاطاہر القادری

لانگ مارچ کےلئےاہلیہ اور بیٹیوں کے زیورات فروخت کردیئے ہیں کارکن بھی اپنے ساتھ خیمے،بستراورخوراک لائیں۔


ویب ڈیسک December 28, 2012
یقین دلاتا ہوں کہ لانگ مارچ پرامن ہوگا،طاہرالقادری۔ فوٹو: آئی این پی / فائل

تحریک منہاج القرآن کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری کا کہنا ہے کہ ان کا انتخابات میں حصہ لینے کا کوئی ارادہ نہیں لیکن نگران سیٹ اپ میں ذمہ داریاں دی گئیں تو مایوس نہیں کریں گے۔

لاہور میں کارکنوں سےخطاب کرتے ہوئے طاہر القادری کا کہنا تھا کہ لانگ مارچ کے لئے انہوں نے اپنی اہلیہ اور بیٹیوں کے زیورات بھی فروخت کردیئے ہیں اسی طرح کارکن بھی اپنے ساتھ خیمے ، بستر اور خوراک لائیں۔ وہ یقین دلاتے ہیں کہ ان کا لانگ مارچ پرامن ہوگا۔

واضح رہے کہ طاہر القادری نے 23 دسمبر کو مینار پاکستان کے سبزہ زار میں جلسہ عام میں حکومت کو آئین کے مطابق نظام لانے کے لئے 3 ہفتوں کا الٹی میٹم دیتے ہوئے 10 جنوری کو لاہور سے اسلام آباد لانگ مارچ کی دھمکی دی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں