شاہ زیب کے مبینہ قاتلوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل

شاہ زیب کے قاتلوں کے حوالے سے اہم شواہد مل گئے ہیں،پولیس


ویب ڈیسک December 28, 2012
بااثر افراد کے ہاتھوں شاہ زیب کے قتل پر سوشل میڈیا بھی متحرک ہوگیا ہے جہاں لوگ شاہ زیب کی تصاویر لگا کر قتل کی اس لرزہ خیز واردات پر اپنے تبصرے کررہے ہیں. فوٹو: فائل

پیر اور منگل کی درمیانی شب قتل کئے گئے ڈی ایس پی کے بیٹے شاہ زیب کے مبینہ قاتلوں کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرکے ملزمان کی گرفتاری کے لئے پولیس کی 3 ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں۔

پولیس ملزمان کی گرفتاری کے لئے کراچی کے مختلف علاقوں میں چھاپے مار رہی ہے اور سکھراوربدین میں ملزمان کی موجودگی کی اطلاع پر ٹیمیں بھی روانہ کردی گئی ہیں، ادھر پولیس نے دعوٰی کیا ہے شاہ زیب کے قاتلوں کے حوالے سے اہم شواہد مل گئے ہیں۔

شاہ زیب کو ڈیفنس میں پیر اور منگل کی درمیانی شب معمولی تلخ کلامی کے نتیجے میں گولیاں مار کرقتل کر دیا گیا تھا۔ ملزمان کافی بااثر تھے جن کے خلاف پولیس بھی مقدمہ درج کرنے سے کترا رہی تھی لیکن رکن قومی اسمبلی نبیل گبول کی مداخلت کے بعد مقدمہ درخشاں تھانے میں درج کیا گیا۔

بااثر افراد کے ہاتھوں شاہ زیب کے قتل پر سوشل میڈیا بھی متحرک ہوگیا ہے جہاں لوگ شاہ زیب کی تصاویر لگا کر قتل کی اس لرزہ خیز واردات پر اپنے تبصرے کررہے ہیں صرف فیس بک پر بنائے گئے پیج پر 26 ہزار سے زائد لوگوں نے شاہ زیب کے اہلخانہ سے افسوس کااظہار کیاہے۔

شاہ زیب سے ہمدردی رکھنے والے افراد نے قتل کی اس واردات کےخلاف اتوار کو کراچی پریس کلب کے باہر ''جسٹس فار شاہ زیب ''کے نام سے مظاہرے کی کال بھی دی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |