آصف زرداری کی ڈاکٹرعاصم سے ملاقات

سابق صدرادارہ برائے امراض قلب پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹرعاصم کی خیریت دریافت کی۔

سابق صدرادارہ برائے امراض قلب پہنچے جہاں انہوں نے ڈاکٹرعاصم کی خیریت دریافت کی۔ فوٹو:فائل

سابق صدر آصف علی زرداری نے ڈاکٹرعاصم حسین سے ملاقات کی اور ان کی صحت یابی کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے کراچی کے ادارہ برائے امراض قلب کا دورہ کیا اور پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے صدرڈاکٹر عاصم حسین سے ملاقات کی اور ان کی خیریت بھی دریافت کی۔ آصف علی زرداری کی لندن سے دوبارہ وطن واپسی کے بعد ڈاکٹر عاصم سے یہ دوسری ملاقات ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر عاصم کے خلاف دہشت گروں کے علاج معالجے کی سہولت فراہم کرنے سمیت مالی بے ضابطگیوں اور اختیارات کے ناجائز استعمال کے مقدمات زیرسماعت ہیں۔
Load Next Story