شامی شہر حلب میں پاکستان بیکری کے نام سے روٹی کیمپ قائم

پاکستان بیکری سے روزانہ ایک لاکھ روٹیاں حلب اور دیگر شہروں میں جنگ سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جا رہی ہیں

پاکستان بیکری سے روزانہ ایک لاکھ روٹیاں حلب اور دیگر شہروں میں جنگ سے متاثرہ افراد میں تقسیم کی جا رہی ہیں. فوٹو: فائل

شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں پاکستانی نژاد ترک شہری نے متاثرہ شہریوں میں خوراک کی قلت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان بیکری کے نام سے روٹیاں بنانے کا کیمپ قائم کر دیا۔


پاکستان بیکری کے نام سے قائم کردہ روٹی کیمپ سے حلب اور اس کے قریبی شہروں میں روٹیاں تقسیم کی جائیں گی، لوگوں کی مدد کے لیے خوبائب فاونڈیشن کی جانب سے پاکستان بیکری کے نام سے ایک کیمپ میں روٹیاں بنانے کا کارخانہ نصب کیا گیا ہے۔

پاکستانی نژاد ترک شہری نے کچھ لوگ رکھے ہوئے ہیں جو روزانہ ایک لاکھ روٹیوں کے بیگ حلب اور اس کے قریبی شہروں میں جنگ سے متاثرہ افراد میں تقسیم کر رہے ہیں۔
Load Next Story