مصر کرپشن کے الزام میں نائب چیف جسٹس نے خودکشی کر لی
گرفتار جج وائل شلابی نے سیل میں اپنے اسکارف کی مدد سے خود کو پھانسی دی
کرپشن کے الزامات میں گرفتار مصر کی اعلی عدالت کے سینئر جج نے پھندا لگا کرخودکشی کرلی۔
کرپشن کے الزامات میں گرفتار مصر کی اعلیٰ عدالت کے ایک جج اپنے سیل میں مردہ حالت میں پائے گئے۔ ملزم کے وکیل کے مطابق سینئر جج نے خود کو پھانسی پر لٹکا کر زندگی کا خاتمہ کیا۔ مصر کے انتظامی عدالتی نظام کے نائب چیف جسٹس وائل شلابی نے چند روز قبل اپنے عہدے سے استعفیٰ دیا تھا جس کے بعد انہیں رشوت لینے کے الزام میں گرفتار کرلیا گیا تھا۔
مصری جج کے وکیل سید بحیری کا کہنا تھا کہ ان کے موکل نے اپنے اسکارف کی مدد سے خود کو پھانسی دی، ان کا کہنا تھا کہ دوران تفتیش وہ بدترین نفسیاتی دبائو کا شکار تھے۔