مسلم لیگ ن وکیل کے بجائے قیادت بدلے ترجمان تحریک انصاف

عدالت سےدرخواست کی ہے کہ وزیراعظم کو نااہل قراردیا جائے، فواد چوہدری


ویب ڈیسک January 04, 2017
عدالت سےدرخواست کی ہے کہ وزیراعظم کو نااہل قراردیا جائے، فواد چوہدری۔ فوٹو : فائل

لاہور: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کو اپنی قیادت بدلنے کی ضرورت ہے نہ کہ وکیل۔

پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کیس کی کارروائی جلد مکمل ہوگی کیونکہ عدالت نے واضح کیا کہ اب مقدمے کی سماعت روزانہ کی بنیاد پر ہوگی جب کہ عدالت سےدرخواست کی ہے کہ وزیراعظم کو نااہل قراردیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ پراپرٹی پاکستانی قوم کی امانت ہے اور قوم کا پیسا واپس ملنا چاہیے جب کہ ن لیگ چاہتی ہے کہ عدالتی کارروائی سے لوگ بے خبررہیں لیکن اب کوئی کارروائی خفیہ نہیں رہے گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں