ترک حکومت نے ایمرجنسی میں مزید 90 روز کی توسیع کردی

ترک پارلیمنٹ نے ملک میں جاری ہنگامی صورت حال میں اضافے کی منظوری بھی دے دی ہے


ویب ڈیسک January 04, 2017
ترکی میں گرشتہ برس جولائی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد سے ہنگامی صورت حال نافذ ہے. فوٹو: فائل

ترکی کی پارلیمنٹ نے ملک میں کشیدہ صورت حال کے پیش نظر ایمرجنسی میں مزید 90 روز کی توسیع کردی۔

ترک پارلیمنٹ نے نیو ایئر کے موقع پر نائٹ کلب میں فائرنگ کے واقعہ کے بعد ملک میں جاری ہنگامی صورت حال میں مزید 3 ماہ کی توسیع کردی۔ پارلیمنٹ نے ملک میں ہنگامی صورت حال میں اضافے کی سمری منظور بھی کر لی ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: ترکی میں نائٹ کلب میں فائرنگ سے 39 افراد ہلاک

واضح رہے کہ گزشتہ برس ترکی میں ہونے والی فوجی بغاوت کی ناکام کوشش کے بعد ملک میں ہنگامی حالت نافذ کی گئی تھی اور پارلیمنٹ پہلے ہی ایک مرتبہ ہنگامی حالت میں توسیع کر چکی ہے جس کی مدت 17 جنوری کو ختم ہو رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں