پاکستان اور بھارت سندھ طاس معاہدے پر تنازعات بات چیت سے حل کریں امریکا

سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعاون کی مثال ہے، جان کربی


ویب ڈیسک January 04, 2017
سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعاون کی مثال ہے، جان کربی. فوٹو: فائل

امریکا نے پاکستان اور بھارت کے درمیان آبی تنازع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ہے کہ دونوں ممالک سندھ طاس معاہدے کے حوالے سے پائے جانے والے تنازعات کے ذریعے حل کریں.

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا وزیر خارجہ جان کیری کی سندھ طاس معاہدے پر پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈارسے بات ہوئی ہے۔ پاکستان اور بھارت 50 سال سے اس معاہدے پرعمل پیرا ہیں، سندھ طاس معاہدہ پاکستان اور بھارت کے درمیان پرامن تعاون کی مثال ہے، اس معاملے پر تنازعات کو بات چیت سے حل کرنا چاہیئے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں: سندھ طاس معاہدہ اور عالمی بینک کا کردار

خطے میں امن کے حوالے سے افغانستان کی صورت حال پر جان کربی کا کہنا تھا کہ امریکا افغانستان میں امن کے لیے پاکستان، چین اور روس کے مذاکرات کاخیرمقدم کرتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں