چینی صدر کا پاکستان کیساتھ تعلقات نئی بلندیوں تک لے جانے کی خواہش کا اظہار

پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لانا چاہتے ہیں، چینی صدر ژی جن پنگ


ویب ڈیسک January 04, 2017
چین کے صدر ژی جن پنگ نے صدر مملکت ممنون حسین کی سالگرہ پر خصوصی تہنیتی پیغام بھیجا ہے فوٹو: فائل

لاہور: چین کے صدر شی جن پنگ کا کہنا ہے کہ چین پاکستان کے ساتھ تعلقات کو نئی بلندیوں پر لانا چاہتا ہے۔

سرکاری نشریاتی ادارے کے مطابق چین کے صدر شی جن پنگ نے صدر مملکت ممنون حسین کی سالگرہ پر خصوصی تہنیتی پیغام بھیجا ہے جس میں انہیں سالگرہ کی مبارک باد دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔ شی جنگ پنگ کا کہنا تھا کہ چین پاکستان کے ساتھ باہمی تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جانا چاہتا ہے۔

صدر مملکت ممنون حسین کا کہنا تھا کہ پاکستان اور چین ناصرف قابل بھروسہ دوست بلکہ اسٹریٹیجک پارٹنرز بھی ہیں اور پاکستان اپنے دوست ملک کے ساتھ اس تعلق کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے دونوں ممالک کو قریب لانے میں انتہائی مؤثر کردارادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں