
فرنچ جوڑی رچرڈ گیسکوئٹ اورکرسٹینا میلڈینووک نے شہر میں پڑنے والی سخت گرمی کے باوجود برطانوی کھلاڑیوں ڈین ایوانز اور ہیتھر واٹسن کو زیر کرلیا، فرنچ جوڑی اب جمعے کو گروپ کی آخری ٹائی میں سوئس پلیئرز راجرفیڈرر اور بیلینڈا بینسک کو مات دیکر فائنل میں جگہ بناسکتی ہے۔ ویمنز سنگلز میں میلڈینووک نے ہیتھر واٹس کے خلاف 6-4 ،5-7 اور6-3 سے فتح پائی، مینز سنگلز میں رچرڈ گیسکوئٹ نے ایوانز کو 6-4، 6-2 سے زیر کیا جب کہ مکسڈ ڈبلز میں فرنچ جوڑی کو 4-3 (5/4)، 4-3 (5/2) سے کامیابی ملی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔