بھارتی ٹی وی کے معروف ہدایتکار وسیم صابرانتقال کرگئے

وسیم صابر کے گرنے سے سر پر چوٹ آئی تھی جس سے ان کی موت واقع ہوئی، ڈاکٹرز

وسیم صابر کے گرنے سے سر پر چوٹ آئی تھی جس سے ان کی موت واقع ہوئی،فوٹو:فائل

بھارت کے مشہور ڈرامہ سیریل ''ویرا'' کے ہدایتکار وسیم صابر گھر میں حادثے کے باعث سر میں چوٹ لگنے سے انتقال کرگئے۔

بھارتی ہدایتکار وسیم صابر 4 دن قبل گھر میں سیڑھیوں سے اترتے ہوئے توازن برقرار نہ رکھ سکے اور گر پڑے جس کے باعث ان کے سر میں چوٹ آئی اور وہ بے ہوش ہوگئے، وسیم صابر کو بے ہوشی کے عالم میں اسپتال لے جایا گیا جہاں 2 دن زندگی اور موت کی کشمکش میں رہنے کے بعد وہ پیر کے روز انتقال کرگئے۔


ڈاکٹرز کے مطابق وسیم صابر کے گرنے سے سر پر چوٹ آئی تھی جس سے ان کی موت واقع ہوئی ہے جب کہ جوان ہدایتکار کی اچانک موت نے پوری انڈسٹری سوگوار کردیا ہے اور نامور اداکاروں نے ان کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کیا ہے ۔



ہدایتکار وسیم صابر نے سپر ہٹ ٹی وی ڈراموں ''تمنا'' ،''گنگا''، ''اس پیار کو کیا نام دوں'' اور ''ویرا'' کی ہدایتکاری کے فرائض سرانجام دیئے اور کئی ایوارڈز اپنے نام کیے ہیں۔
Load Next Story