ممبئی میونسپل کارپوریشن نے ارجن کپور کا جم مسمار کردیا

بی ایم سی کی جانب سے گھر میں قائم جم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔


ویب ڈیسک January 04, 2017
بی ایم سی کی جانب سے گھر میں قائم جم کو غیر قانونی قرار دیتے ہوئے نوٹس جاری کیا تھا۔ فوٹو؛ فائل

ممبئی میونسپل کارپوریشن (بی ایم سی) نے بالی ووڈ کے نوجوان اداکار ارجن کپور کے گھر میں بنائے ہوئے غیر قانونی جم کو مسمار کردیا۔

گزشتہ دنوں نوجوان اداکار ارجن کپور کو ممبئی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے غیر قانونی طور پر گھر میں قائم جم بنانے پر نوٹس جاری کیا تھا لیکن اب اس معاملےمیں میونسپل کارپوریشن نے بڑی کارروائی کرکے سب کو حیران کردیا ہے۔



بالی ووڈ اسٹارارجن کپور کو بریہان ممبئی میونسپل کارپوریشن(بی ایم سی) نے گھر میں بغیر اجازت جم بنانے پر کئی نوٹسزجاری کیے تھے تاہم اداکار کی جانب سے کسی قسم کا جواب نہ دینے پر گزشتہ روز بی ایم سی نے ممبئی کے علاقے جوہو میں اداکار کے گھر میں قائم جم کومسمار کردیا جب کہ اداکار نے بی ایم سی کی کارروائی پر کسی قسم کا ردعمل دینے سے انکار کردیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔