لاہورمیں فیروز پورروڈ پرپولیس اورمظاہرین میں جھڑپ 4 اہلکارزخمی

پولیس نے مشتعل مظاہرین پرلاٹھی چارج اور شیلنگ کی تاہم جھڑپ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی


ویب ڈیسک January 04, 2017
پولیس نے مشتعل مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی تاہم جھڑپ کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔ فوٹو؛ فائل

فیروزپورروڈ پرپولیس اور مظاہرین میں جھڑپ کے دوران 4 پولیس اہلکارزخمی ہوگئے جب کہ مظاہرین کے احتجاج کے دوران شہر کے کئی علاقوں میں راستے بند ہونے سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

ایکسپریس نیوزکے مطابق لاہور میں فیروز پورروڈ پرمظاہرین اور پولیس میں تصادم ہوا، پولیس نے مظاہرین پر لاٹھی چارج اور شیلنگ کی جب کہ مظاہرین نے پولیس پر پھتراؤ کردیا جس سے 4 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، مظاہرین کے احتجاج کے باعث لاہور کے کئی علاقوں میں راستے بند ہوگئے جس سے شدید ٹریفک جام ہوگیا۔

پولیس اور مظاہرین میں جھڑپ سے فیروزپورروڈ، مال روڈ، لبرٹی ،مسلم ٹاؤن، گلبرگ، کینال روڈ والٹن اور کوٹ لکھپت پر بھی بدترین ٹریفک جام ہوا جس سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئی اورلوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جب کہ مال روڈ سے ملحقہ مارکیٹوں اور بازاروں کے راستے بھی کنٹینرز سے بند ہیں۔ نمائندہ ایکسپریس نیوز کے مطابق پولیس اورمظاہرین میں جھڑپوں کی تاحال کوئی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔