ترکی میں 6 مغوی پاکستانیوں کو بازیاب کرالیا گیا

ترک پولیس نے انسانی اسمگلروں کے چنگل سے مغویوں کو بازیاب کرایا، دفتر خارجہ کی بھی تصدیق


ویب ڈیسک January 04, 2017
ترک پولیس نے انسانی اسمگلروں کے چنگل سے مغویوں کو بازیاب کرایا، دفتر خارجہ کی بھی تصدیق - فوٹو؛ فائل

ترکی میں پاکستانی سفارتخانے نے اغوا ہونے والے 6 مغوی پاکستانیوں کی بازیابی کی تصدیق کردی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ترکی میں پاکستانی سفارتخانے نے 6 مغوی پاکستانیوں کو بازیاب کروانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ترک پولیس نے اغواکاروں کے خلاف کارروائی کے دوران مغویوں کو بازیاب کروایا جن میں سے 4 کا تعلق گوجرانوالہ جب کہ دیگر کا تعلق مردان اور پشاور سے ہے۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ترکی میں 4 پاکستانی نوجوان اغوا، تشدد کی ویڈیو بھیج کر تاوان کا مطالبہ

دوسری جانب ترکی میں پاکستان کے پریس اتاشی عبدالاکبر نے بتایا کہ ترک پولیس نے استنبول کے علاقے عثمان پاشا سے انسانی اسمگلروں کے چنگل سے مغوی پاکستانیوں کو بازیاب کرایا جن میں فضل امین، عادل احمد ، محمد ذیشان ، عثمان علی ، اشبر احمد اور عابد شامل ہیں۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ ایف آئی اے نے مغوی کے 2 رشتے دار حراست میں لے لیے

علاوہ ازیں ترجمان دفتر خارجہ نے بھی واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی قونصل خانہ ترک حکام سے رابطے میں ہے جب کہ ترک حکام ضروری قانونی کارروائی کررہے ہیں۔

واضح رہے روزگار کی تلاش میں ترکی کے راستے یورپ جانے والے پاکستانی نوجوان انسانی اسمگلرز کے چنگل میں پھنس گئے تھے اور نوجوانوں کی رہائی کے لیے اہل خانہ سے تاوان کا مطالبہ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔