ماڈل و اداکارہ عفت عمر کے بھی شوہر سے اختلافات

عفت عمر نے ضد کرکے اپنے شوہر سے ایک بوتیک میں کثیر سرمایہ کاری کروائی تھی مگر یہ پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوسکا ۔


Cultural Reporter December 29, 2012
عمر بچوں کی تربیت ٹھیک نہ ہونے پر پریشان ہے تاہم عفت اس بارے میں کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں۔ فوٹو : فائل

معروف ماڈل و اداکارہ و میزبان عفت عمر کے بھی اپنے شوہر سے اختلافات شدت اختیار کر گئے ہیں اور بات طلاق تک پہنچ گئی ہے۔

ذرایع کے مطابق عفت عمر کا گھریلو ذمے داریوں سے زیادہ شوبزسمیت دیگر سرگرمیوں کو ترجیح دینا ہے۔ عفت عمر کے شوہر کے خاندان کے قریبی ذرایع کا کہنا ہے کہ عفت عمر نے ضد کرکے اپنے شوہر سے ایک بوتیک میں کثیر سرمایہ کاری کروائی تھی مگر یہ پراجیکٹ کامیاب نہیں ہوسکا ۔ ذرایع نے مزید یہ بھی بتایا کہ عمر اپنے بچوں کی تربیت ٹھیک نہ ہونے پر بھی پریشان ہے کیونکہ وہ خود زیادہ تر ملک سے باہر رہتے ہیں۔ تاہم عفت عمر اس بارے میں کسی سے کوئی بات سننے کے لیے تیار نہیں ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ یہ میرا ذاتی معاملہ ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں