ہیڈ کوچ نے مشکلات سے دوچار یاسرشاہ کو اعتماد کا ووٹ دے دیا

یاسر شاہ بدستور ہمارے لیے اہم ہیں اور وہ اس ٹور سے بہت کچھ سیکھیں گے، مکی آرتھر


Sports Desk January 04, 2017
یاسر شاہ بدستور ہمارے لیے اہم ہیں اور وہ اس ٹور سے بہت کچھ سیکھیں گے، مکی آرتھر- فوٹو: فائل

DERA MURAD JAMALI: ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے مشکلات سے دوچار لیگ اسپنر یاسر شاہ کو اپنے اعتماد کا ووٹ دے دیا۔

مکی آرتھر نے کہا کہ یاسر شاہ ضرور اس ٹور سے سیکھیں گے، انہوں نے ایشیائی کنڈیشنز میں بہت زیادہ کرکٹ کھیلی اور وہاں پر مہلک ہتھیار کی حیثیت رکھتے ہوئے وہ حاوی رہتے ہیں، یہ ان کا موزوں کنڈیشنز سے باہر کا صرف دوسرا ٹور ہے، انھیں آسٹریلیا میں جدوجہد کا سامنا ہے، مجھے یاد ہے کہ جب میں آسٹریلیا کا کوچ تھا تو بھارت کے ایشون کو یہ کہتے ہوئے سنا تھا کہ آسٹریلیا ان کے نزدیک بولنگ کیلیے مشکل ترین جگہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ آسٹریلوی کھلاڑیوں نے ان کے خلاف بھی بہت اچھی بیٹنگ کی تھی۔ اس لیے یاسر شاہ جب یہاں آئے تو وہ انھیں بھی ویسے ہی کھیلنے لگے، یہ لیگ اسپنر کیلیے ایک کافی مشکل دورہ ہے وہ اس سے زیادہ بہتر ہوکر سامنے آئیں گے، وہ بدستور ہمارے لیے اہم ہیں۔ آرتھر نے امید ظاہر کی ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے والے یاسر دوسری اننگز بولنگ کیلیے دستیاب ہوں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔