ہیڈزکومب ابتدائی 4ٹیسٹ میں 50 پلس رنز بنانے والے دوسرے آسٹریلوی

ہربی کولنز نے 21-1920 کی ایشز سیریز میں ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ فوٹو فائل


Sports Desk January 04, 2017
ہربی کولنز نے 21-1920 کی ایشز سیریز میں ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔ فوٹو : فائل

MANCHESTER: آسٹریلیا کے پیٹرہیڈزکومب کیریئر کی دھماکا خیز شروعات کو مزید تقویت دینے میں مصروف ہیں۔

پیٹرہیڈزکومب کیریئر کے تمام ابتدائی چار ٹیسٹ میچز میں 50 پلس اسکور بنانے والے دوسرے آسٹریلوی بیٹسمین بن گئے۔ ہربی کولنز نے 21-1920 کی ایشز سیریز میں ڈیبیو پر یہ کارنامہ انجام دیا تھا، ہیڈز کومب نے سڈنی میں اپنے کیریئر کی چھٹی اننگز کھیلی، اس دوران وہ ایک بار بھی 50رنز بنانے سے قبل آؤٹ نہیں ہوئے جب کہ 2مرتبہ ناٹ آؤٹ رہے۔ آسٹریلیا کے میٹ رینشا 21 سال سے کم عمری میں سب سے بڑی ٹیسٹ اننگز کھیلنے والے اوپنر بن گئے، انھوں نے 184 رنز بنائے، ان سے قبل یہ ریکارڈ آرچی جیکسن کے پاس تھا جنھوں نے 29-1928 میں 164 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔