عامر کی ناقص بولنگ کا سلسلہ دراز

محمد عامر مسلسل 60 اوورز کرنے کے باوجود ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔


Sports Desk January 04, 2017
محمد عامر مسلسل 60 اوورز کرنے کے باوجود ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔- فوٹو: کرکٹ آسٹریلیا

HARIPUR: فاسٹ بولر محمد عامر کی ناقص بولنگ کا سلسلہ دراز ہونے لگا جب کہ وہ سیریز میں مسلسل 60 اوورز کرنے کے باوجود ایک بھی وکٹ نہیں لے سکے۔

محمد عامر نے آخری مرتبہ برسبین ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں ڈیوڈ وارنر کو آؤٹ کیا تھا، عامر کو پہلی بار مسلسل 2 ٹیسٹ میچز میں خالی ہاتھ رہنے سے بچنے کا چیلنج درپیش ہے۔ کوچ مکی آرتھر نے تسلیم کیا کہ لیفٹ آرمر سڈنی ٹیسٹ میں آف کلر رہے، انہوں نے کہا کہ جب عامر وکٹیں لیں تو ایک ساتھی کئی شکار کرتے ہیں، میرے خیال میں وہ میلبورن میں غیر معمولی رہے مگر یہاں پر آف کلر ثابت ہوئے،انہوں نے خود بھی یہ بات گزشتہ شب تسلیم کی، ویسے بھی ہم ایک بولنگ یونٹ کے طور پر حریف سائیڈ پر دباؤ ڈالنے میں ناکام رہے ہیں، میں عامر کے حوالے سے زیادہ پریشان نہیں ہوں، وہ ایک کوالٹی بولر ہیں اور بہت ساری وکٹیں لیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں