جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا تقریباً 50 برس  بعد 4 ٹیسٹ کی سیریز کھیلیں گے

میچز بالترتیب ڈربن، پورٹ ایلزبتھ، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔


Sports Desk January 04, 2017
میچز بالترتیب ڈربن، پورٹ ایلزبتھ، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔فوٹو: فائل

KARACHI: جنوبی افریقہ اور آسٹریلیا تقریبا 50 برس بعد پہلی بار ایک دوسرے کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلیں گے۔

آسٹریلوی ٹیم گذشتہ سال نومبر میں اپنے ہوم گراؤنڈز پر تین میچز کی سیریز میں 1-2 کی ناکامی کا بدلہ لینے کیلیے جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔ آخری مرتبہ کینگروز نے جنوبی افریقی سرزمین پر 70-1969 کے ٹور میں چار ٹیسٹ میچز کی سیریز کھیلی اور کلین سوئپ کیا تھا۔ 1991 میں پروٹیز کی کھیل میں واپسی کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان صرف دو یا تین ٹیسٹ میچز کی سیریز ہی ہوتی رہی ہیں۔ آئندہ برس یکم مارچ سے شروع ہونے والی سیریز کے میچز بالترتیب ڈربن، پورٹ ایلزبتھ، کیپ ٹاؤن اور جوہانسبرگ میں کھیلے جائیں گے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔