دھونی بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت سے دستبردار ہو گئے

بعض حلقے ویرات کوہلی کو ٹیسٹ کی طرح دیگر فارمیٹس میں بھی کپتان بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے۔


Sports Desk January 04, 2017
دھونی نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے از خود قیادت چھوڑ دی۔۔ فوٹو: فائل

مہندرا سنگھ دھونی بھارتی ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی ٹیموں کی قیادت سے دستبردار ہو گئے ہیں۔

انہوں نے یہ فیصلہ اپنی بیٹنگ پر زیادہ توجہ دینے کیلیے کیا، ویرات کوہلی کی زیرقیادت بھارتی ٹیسٹ سائیڈ مسلسل عمدہ کھیل پیش کر رہی ہے، ایسے میں بعض حلقے انھیں دیگر فارمیٹس میں بھی کپتان بنانے کا مطالبہ کر رہے تھے، دھونی نے نوشتہ دیوار پڑھتے ہوئے از خود قیادت چھوڑ دی۔

جنوری میں انگلینڈ سے ہوم سیریز کے دوران دھونی بطور وکٹ کیپر بیٹسمین ٹیم کو دستیاب ہوں گے، اسکواڈ کا اعلان 6 جنوری کو کیا جائے گا۔ دریں اثنا بھارتی بورڈ نے بطور کپتان خدمات پر دھونی کو خراج تحسین ادا کیا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔