کراچی سے سیاسی جماعت کے عسکری ونگ کے 3 ملزمان گرفتار ترجمان رینجرز

ملزمان کو کلفٹن اور ملیر سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ترجمان


ویب ڈیسک January 04, 2017
ملزمان کو کلفٹن اور ملیر سے گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا، ترجمان، فوٹو؛ فائل

LISBON: رینجرز نے کلفٹن اور ملیر میں کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتار کرلیا جن کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے بتایا گیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق رینجرز نے کراچی کے علاقوں کلفٹن اور ملیر میں چھاپہ مار کارروائی کرتے ہوئے 3 ملزمان کو گرفتارکرلیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق ملزمان کا تعلق سیاسی جماعت کے عسکری ونگ سے ہے، ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے جب کہ انہیں مزید تفتیش کے لیے قانونی کارروائی کے بعد پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

 

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔