ڈیوائن اسمتھ ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرڈ

بڑی تکلیف ہورہی ہے کہ میں اپنے کیریئر کا اختتام ہوم ون ڈے ایونٹ کھیل کر نہیں کرپایا،ڈیوائن اسمتھ


Sports Desk January 04, 2017
بڑی تکلیف ہورہی ہے کہ میں اپنے کیریئر کا اختتام ہوم ون ڈے ایونٹ کھیل کر نہیں کرپایا،ڈیوائن اسمتھ ۔ فوٹو فائل

لاہور: ویسٹ انڈین آل راؤنڈر ڈیوائن اسمتھ نے ڈومیسٹک ون ڈے کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔

ڈیوائن اسمتھ نے یہ فیصلہ ریجنل سپر 50 ایونٹ سے قبل کیا، وہ اب ایونٹ میں بارباڈوس پرائیڈ کی نمائندگی نہیں کرپائیں گے، 33 سالہ بیٹسمین نے کہا کہ میں اب سلیکٹرز کے منصوبوں کا حصہ نہیں بنوں گا لیکن مجھے اس سے بڑی تکلیف ہورہی ہے کہ میں اپنے کیریئر کا اختتام ہوم ون ڈے ایونٹ کھیل کر نہیں کرپایا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔