سی این جی نہ ملنے پر جیالوں کا انڈس ہائی وے پر دھرنا

بند اسٹیشن کھلوا کر جیالوں کو گیس فراہم کی گئی‘گڑھی خدا بخش سے واپس آرہے تھے


Nama Nigar December 29, 2012
احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے سیہون انتظامیہ نے بند سی این جی اسٹیشن کھلوا کر جیالوں کو گیس فراہم کی جس کے بعد انھوں نے احتجاج ختم کر دیا۔ فوٹو: فائل

سی این جی کی عدم فراہمی پر گڑھی خدا بخش سے لوٹنے والے جیالوں کا احتجاجی مظاہرہ اور دہرنا۔

تفصیلات کے مطابق شہید بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعد واپس آنیوالے جیالوں نے سی این جی اسٹیشن کی بندش کے خلاف انڈس ہائی وے پر صوبائی وزیر تعلیم پیر مظہر الحق کے سی این جی اسٹیشن کے سامنے ٹائر نذر آتش کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ احتجاج کا نوٹس لیتے ہوئے سیہون انتظامیہ نے بند سی این جی اسٹیشن کھلوا کر جیالوں کو گیس فراہم کی جس کے بعد انھوں نے احتجاج ختم کر دیا۔ یاد رہے کہ سندھ بھر میں48گھنٹوں کے لیے تمام سی این جی اسٹیشن بند ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں