کراچی اسٹاک ایکس چینج تیزی کا رجحان غالب انڈیکس کی16900 کی حد بحال

49.11 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں،حصص کی مالیت میں15 ارب58 کروڑ99 لاکھ91 ہزار277 روپے کا اضافہ


Business Reporter December 29, 2012
تیزی کے دوران وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ بھی کی گئی جس سے ایک موقع پر19 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی۔ فوٹو: اے ایف پی/ فائل

کراچی اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کو اتارچڑھائو کے بعد ایک بار پھرتیزی کا رحجان غالب رہا جس سے انڈیکس کی16900 کی حد بحال ہوگئی۔

تیزی کے باعث49.11 فیصد حصص کی قیمتیں بڑھ گئیں جبکہ حصص کی مالیت میں15 ارب58 کروڑ99 لاکھ91 ہزار277 روپے کا اضافہ ہوگیا، ماہرین اسٹاک وتاجران کا کہنا تھا کہ پاکستان کو جلد ہی کولیشن سپورٹ فنڈ کی مد میں600 ملین ڈالر موصول ہونے کی اطلاعات اور بعض بلیوچپ آئٹموں میں تقویمی سال کے اختتام پرپرکشش منافع ملنے کی توقعات پر خریداری رحجان نے تیزی میں اہم کردار ادا کیا۔

1

تیزی کے دوران وقفے وقفے سے پرافٹ ٹیکنگ بھی کی گئی جس سے ایک موقع پر19 پوائنٹس کی مندی رونما ہوئی لیکن فروخت کی نسبت خریداری سرگرمیاں غالب ہونے کی وجہ سے مندی کے اثرات زائل ہوگئے، ٹریڈنگ کے دوران غیرملکیوں، بینکوں و مالیاتی اداروں اور دیگر آرگنائزیشنز کی جانب سے مجموعی طور پر76 لاکھ67 ہزار804 ڈالر مالیت کے سرمائے کا بھی انخلا کیا گیا۔

2

لیکن دونوں کاروباری سیشنز میں مقامی کمپنیوں کی جانب سے48 لاکھ91 ہزار65 ڈالر، میوچل فنڈز کی جانب سے2 لاکھ86 ہزار209 ڈالر، این بی ایف سیز کی جانب سے6 لاکھ9 ہزار658 ڈالر اور انفرادی سرمایہ کاروں کی جانب سے18 لاکھ80 ہزار872 ڈالر مالیت کی تازہ سرمایہ کاری مارکیٹ میں تیزی کا باعث بنی نتیجتاً کاروبار کے اختتام پر کے ایس ای100 انڈیکس 50.87 پوائنٹس کے اضافے سے 16943.19 ہوگیا جبکہ کے ایس ای30 انڈیکس30.24 پوائنٹس کے اضافے سے13795.56 اور کے ایم آئی30 انڈیکس 133.12 پوائنٹس کے اضافے سے 29231.02 ہوگیا۔

کاروباری حجم جمعرات کی نسبت 1.68 فیصد زائد رہا اور مجموعی طور پر15 کروڑ44 لاکھ58 ہزار880 حصص کے سودے ہوئے جبکہ کاروباری سرگرمیوں کا دائرہ کار338 کمپنیوں کے حصص تک محدود رہا جن میں166 کے بھائو میں اضافہ 143 کے داموں میں کمی اور29 کی قیمتوں میں استحکام رہا، جن کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ان میں یونی لیور پاکستان کے بھائو499.99 روپے بڑھکر 10500 روپے اور باٹا پاکستان کے بھائو 29.50 روپے بڑھکر1349.50 روپے ہوگئے جبکہ انڈس ڈائینگ کے بھائو 31.45 روپے کم ہوکر597.65 روپے اور آئسلینڈ ٹیکسٹائل کے بھائو24.71 روپے کم ہوکر1000 روپے ہوگئے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں