امید ہے چوہدری نثار کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ چیلنج کریں گے خورشید شاہ
وزیراعظم نواز شریف بتائیں كہ وہ كس بات سے ڈرتے ہیں اور كیوں كمزور نظر آتے ہیں، اپوزیشن لیڈر
ISLAMABAD:
قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف خورشید شاہ نے كہا ہے امید ہے کہ چوہدری نثار کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ چیلنج کریں گے کیونکہ ایسا کرنے سے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔
پارلیمنٹ ہاؤس میں میڈیا سے بات كرتے ہوئے قائد حزب اختلاف سیدخورشید شاہ نے كہا كہ وزیراعظم نواز شریف بتائیں كہ وہ كس بات سے ڈرتے ہیں اور كیوں كمزور نظر آتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جو كرپشن اور پانامہ جیسے كیسز میں گھرا ہو، جو حكمران دولت كے چكروں میں پھنسے ہوں وہ كیا ملك كے لیے بہتركریں گے، بہت مشل ہے حكمران ملك كے لیے كچھ كرسكتے ہیں۔
خورشید شاہ نے کہا کہ نیشنل ایكشن پلان پر كہاں عمل ہو رہا ہے، قاضی فائز عیسیٰ كی رپورٹ كھلی كتاب ہے اور امید ہے کہ چوہدری نثار کوئٹہ کمیشن کی رپورٹ چیلنج کریں گے کیونکہ ایسا کرنے سے تو دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سپریم كورٹ كی بڑی ذمہ داری ہے وہ كرپشن ختم كرنا چاہتی ہے اب گیم سپریم كورٹ كے ہاتھ میں ہے۔