ٹھٹھہ ریتی بجری اٹھانے پر پابندی برقرار ہزاروں مزدور بیروزگار

گھروں میں فاقے،دفعہ144کے بعد کئی گاڑیوں کے چالان، متاثرین کا مظاہرہ


Nama Nigar December 29, 2012
مزدوروں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانب سے متعدد بار احتجاج کے باوجود دفعہ144ختم نہیں کی گئی۔ فوٹو: اے پی پی/ فائل

ضلع ٹھٹھہ میں دفعہ 144 کے تحت ریتی، بجری اور پتھر اٹھانے پر پابندی کے باعث مزدور بیروزگار، ہزاروں گھروں کے چولھے ٹھنڈے ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر ٹھٹھہ محمد نواز سوہو نے ہوم سیکریٹری کے حکم پر دفعہ 144نافذ کر دی تھی جس کے بعد ضلع میں ریتی ،بجری اٹھانے پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور مزدور بیروزگار ہو گئے،بیروزگاری کے باعث ان کے گھروں کے چولہے ٹھنڈے ہوگئے ہیں اور نوبت فاقوں تک پہنچ چکی ہے۔

05

دفعہ144نافذ کرنے کے بعد مختلف گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو قانون کی خلاف ورزی پر پولیس نے گرفتار کرکے ان پر مقدمات درج کر دیئں ہیں ، مزدوروں اور گاڑیوں کے ڈرائیوروں کی جانب سے متعدد بار احتجاج کے باوجود دفعہ144ختم نہیں کی گئی اور نہ ہی منتخب نمائندوں نے اس سلسلے میں مزدوروں کی کوئی مدد کی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں