سوئی گیس کنکشن کے لیے نئی شرط عائد کر دی گئی

تعلقہ کونسل سے این او سی کے بجائے بلڈنگ ڈپارٹمنٹ سے منظوری لینا ہوگی


Nama Nigar December 29, 2012
5 دسمبر کوجاری کردہ لیٹر میں احکامات دیے گئے ہیں جبکہ نومبر میں جن نئے کنکشنوں کے کاغذات مکمل ہیں وہ بھی ہیڈ آفس والے نہیں لے رہے ہیں۔ فوٹو: فائل

سوئی سدرن گیس کمپنی کی جانب سے کنکشن حاصل کرنیوالوں کیلیے نئے شرائط عائد کرکے عوام کی پریشانی میں مزید اضافہ کر دیا گیا۔

اب کنکشن کیلیے تعلقہ کونسل این او سی لینے کے بجائے بھاری فیس ادا کر کے بلڈنگ ڈپارٹنمنٹ سے منظوری حاصل کرنا پڑیگی، اس ضمن میں گیس کے نئے کنکشن لینے والے صارفین نے بتایا کہ پہلے بلڈنگ یا گیس کنکشن کی این او سی تعلقہ کونسل سے لی جاتی تھی مگر اب سجاول سے ٹھٹھہ جانا اور بھاری فیس ادا کرنے سے ایک اور پریشانی بڑھا دی گئی ہے، انھوں نے کہا کہ عوام کی مشکلات پہلے کیا کم ہیں جو ایک اور عذاب نافذ کر دیاگیا ہے۔

06

انھوں نے کہا کہ این او سی اور نقشہ پاس کرنے کا اختیار دوبارہ تعلقہ کونسل کے حوالے کیا جائے تاکہ غریب عوام سکون کا سانس لے سکے، اس ضمن جب سوئی سدرن گیس سجاول کے آفس سپریٹنڈنٹ نجیب جونیجو اور سیلز منیجر میر محمد سے رابطہ کیا گیا تو انھوں نے کہا کہ گیس کے نئے کنکشن حتیٰ کے کامن کنکشن بھی بلڈنگ اتھارٹی کی این او سی اور نقشہ پاس کیے بغیر نہیں دیے جائینگے،5 دسمبر کوجاری کردہ لیٹر میں احکامات دیے گئے ہیں جبکہ نومبر میں جن نئے کنکشنوں کے کاغذات مکمل ہیں وہ بھی ہیڈ آفس والے نہیں لے رہے ہیں اور انکے پے آڈر ٹھیکداروں کو واپس کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اس لیے ہم مجبور ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں