عینک والا جن کی ’’بل بتوڑی‘‘ نصرت آرا پر فالج کا حملہ
اداکارہ کو گنگارام اسپتال لیجایا گیا ڈاکٹروں نے ادویات دیکر2 گھنٹے بعد ڈسچارج کردیا۔
ٹی وی ڈرامہ عینک والاجن کی بل بتوڑی، سینئر اداکارہ نصرت آرا کو فالج کا اٹیک ہوگیا تاہم ان کی حالت خطرے سے باہرہے۔
نصرت آرا کے بیٹے عامرنے بتایاکہ انھیں گزشتہ روزدوپہرکے وقت ہلکا سا فالج کااٹیک ہوا اور دوبجے کے قریب انہیں گنگارام اسپتال ایمرجنسی میں لے آیاجہاں ڈاکٹرنے علاج کیے بغیر چند ادویات دیکردوگھنٹے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا۔
اداکارہ کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میری حکومت سے اپیل ہے کہ وہ اسپتال انتظامیہ کوہدایت جاری کرے کہ میری والدہ کواسپتال داخل کرکے ان کاعلاج کرے۔ ہمیں خدشہ ہے کہ بروقت علاج نہ ہواتوان کی مرض بڑھ سکتی ہے۔ انہوں نے نصرت آرا کے مداحوں سے ان کی صحت یابی کے لیے دعاکی اپیل کی ہے۔