تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر کی طبیعت اچانک خراب

اسد عمر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی آرہے تھے۔

اسد عمر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی آرہے تھے۔ فوٹو: فائل

تحریک انصاف کے سینئر رہنما اسد عمر کی اچانک طبیعت خراب ہوگئی جس کے بعد انہیں نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما اسد عمر پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے اسلام آباد سے کراچی آرہے تھے کہ جناح انٹرنیشنل ایئرپورٹ پراچانک ان کی طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں فوری طور پر نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔

واضح رہے کہ قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے اجلاس کے دوران اسدعمر اور (ن) لیگ کے رہنما و زیرمملکت محمد زبیر کے درمیان پاکستان اسٹیل کے معاملے پرتلخ کلامی ہوگئی تھی۔ محمد زبیر اسد عمر کے بڑے بھائی ہیں۔
Load Next Story